ابنا: پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ وہ بطور صدر جمہوری اقتدارکے انتقال پر بہت خوش ہیں۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے صرف نواز شریف نے ہی نہیں بلکہ تمام جماعتوں نے ساتھ دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ اگر پارٹی نے ضروری سمجھا تو قیادت کریں گے نہیں تو ایک ورکر بن کر کام کریں گے۔این آر او اور سوئس کیسز پر بات کرتے ہوئے صدر کا کہناتھا کہ یہ وہی مقدمات ہیں جن میں وہ 8سال سزا کاٹ چکے ہیں،یہ متنازع معاملہ ہے جس کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔بلوچستان کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ حکومت نے ان کے لیے بہت کچھ کیا،بلوچوں نے خود کچھ نہیں کیا۔طالبان سے مذاکرات کے بارے میں صدر زرداری نے کہا کہ پہلے یہ نشاندہی کرلی جائے کہ کون سیاسی ہے کون نہیں،کیونکہ ملی ٹینٹ بات چیت نہیں کرتا۔
.......
/169